نیشنل آئی ٹی بورڈ نے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ پرہوم ورک مکمل کرلیا، منصوبے کا مقصد شہریوں کو تمام سروسز کی ایک پلیٹ فارم کے تحت ڈیجٹل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
سی ای او این آئی ٹی بی بابر ماجد بھٹی کے مطابق سرکاری اداروں میں خط و کتابت کے علاوہ زمین منتقلی اور گاڑیوں کی ٹرانسفر بھی ڈیجیٹل ہوگی۔
بابر ماجد بھٹی نے بتایا کہ منصوبے کے کیلئے فنڈز ورلڈ بینک فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی نے ڈیپ پراجیکٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، تاجروں کو تمام سہولیات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تعاون سے فراہم کی جائیں گی۔
وزارت آئی ٹی یہ کام نیشنل آئی ٹی بورڈ اور نادرا کے تعاون سے کرے گی، وزارت آئی ٹی اورعالمی بینک کے درمیان رواں ماہ معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔