وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنےکی تیاری شروع کردی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
پاورڈویژن نے تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب کرلیے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے نئے احکامات تمام ڈسکوز کو بھجوا دیئے گئے۔
مراسلے میں علاقے کے تمام متعلقہ افسران اورعملے کو فوری بیان حلفی جمع کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ڈسکوزافسران، عملے کو علاقے میں بجلی چوری ثابت ہونے پربرطرف کیا جا سکے گا
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بجلی چوری پر صرف کلائنٹس اور کسٹمرز کے خلاف ایف آئی آر یا انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا بلکہ جن فیڈرز پر زیادہ چوری ہوگی اس کے انچارج ہمارے اپنے افسر کے خلاف کرمنل پروسیڈنگ(مجرمانہ کارروائی) ہوگی اور دونوں پر ایف آئی آر ہو گی۔