سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کورٹ نے اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پیر 8اپریل کو چاند دیکھ کر شہادتیں متعلقہ اتھارٹی کو بھیجیں ۔ دوسری جانب متحد ہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے اور اس معاملے میں ذمہ داری کا مطاہرہ کرنے کا کہا گیاہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کو بھی عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سےزائد ہوگا۔