کراچی میں شہری کو اغوا اور تشدد کیس میں ایس آئی یو نے سی ٹی ڈی گارڈن میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شہری سے بھتہ طلب کرنے والے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے شہری جاسم اور اسکے دوستوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، شہری کی مدعیت میں ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق شہری جاسم کو دوستوں کے ہمراہ پی ای سی ایچ ایس سے حراست میں لیکر اہلکار سی ٹی ڈی گارڈن سیل لیکر گئے تھے شہری نے ٹیپو سلطان پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا، بیان کے مطابق اہلکاروں نے گارڈن سیل میں مجھ پر بدترین تشدد کیا ، خالی کاغذ پر سائن اور انگھوٹے کا نقش بھی لیا نور نامی لڑکی نے مجھے 63 ہزار رقم دینی تھی ، رقم کا تقاضہ کیا تو نور نے بلاک کردیا نور نامی لڑکی نے شعیب نامی لڑکے کے زریعے رابط کیا اور مجھے ملنے کے لیئے پی ای سی ایچ ایس بلایادوستوں کیساتھ گیا تو سی ٹی ڈی گارڈن والے مجھے موبائل میں ڈال کر لے گئے گارڈن سیل میں نور نے آکر مجھے مارا گالیاں بھی دی ، چار لاکھ لیکر مجھے چھوڑا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے میں ملوث اہلکاروں میں ایس آئی رفاقت اے ایس آئی لیاقت، جہانزیب اور حارث شامل ہیں مزید انکوائری کرکےگرفتار چاروں اہلکاروں کو نوکری سے بر طرف کیا جائے گا۔