ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سےنکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
بجلی چوروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سےاب تک 84 بلین روپے وصول اور 62 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتارکیے جاچکے ہیں
24 تا 31 مارچ کےدوران متعلقہ اداروں نےلاہور،گجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان اوراسلام آبادسے بجلی چوروں سے 1.05 بلین وصول کیے،پشاور،حیدرآباد،سکھر،کوئٹہ اورغیر ضم شدہ علاقوں سے 0.599 بلین وصول ہوئے۔
ملک بھرسے24 تا 31 مارچ کےدوران 241 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی، متعلقہ ادارےملک بھر سےبجلی چوروں کےمکمل خاتمےتک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کےلیےپرعزم ہیں۔