وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب روپے کی کیش کریڈٹ لائن کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دستاویز ات سے سامنے آیا ہے کہ رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور اسٹاک کے لئے لی جائے، سندھ، بلوچستان اور پاسکو 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کی خریداری کریں گے، پاسکو 14 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر خریدے گی، پاسکو کے لیے 14 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے 169 ارب روپے کے کیش کی منظوری دی گئی ہے ، ،سندھ 100 ارب سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گا جبکہ بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا۔