رمضان کے آخری عشرے میں مہنگائی میں پھر اضافہ شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ نو چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں 107 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا جبکہ ایک سال میں سرخ مرچ کی قیمت 86 فیصد تک بڑھ گئی، لہسن 54 فیصد،ٹماٹر 36 فیصد اور گڑ 34 فیصد مہنگا ہوا۔
سالانہ بنیاد پر نمک 33 فیصد، دال ماش 27 فیصد اور چائے 23 فیصد مہنگی ہوئی۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس چارجز 570 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ گزشتہ سال کی نسبت گھی، کوکنگ آئل، ڈیزل کی قیمت میں کمی آئی۔