فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کیلئے2 تجاویززیرغور آئی ہیں۔ توسیع 15 دن یا ایک ماہ کیلئے کی جا سکتی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان نگران وزیرخزانہ کی منظوری سےہوگا۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبررکھی ہوئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا مزیدکہنا ہےکہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ ٹیکس بارایسوسی ایشنزاورمختلف چیمبرزآف کامرس نےکررکھاہے۔ لیکن فلحال جاویز پیش کی گئیں ہیں۔