ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انگش کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی۔
انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر فٹ ہوگئے، کہا جارہا ہے کہ جوفرا آرچر مئی میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں حصہ لیں گے۔
انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر آرچر کہنی کی سرجری کے بعد ایک سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اسٹوکس ورلڈکپ کی سلیکشن کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسٹار آل راؤنڈر نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فٹنیس بحال کرکے بطور آل راونڈر پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔