پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلندیوں کی جانب پرواز کر گئی۔
کاروباری ہفتے کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی ہے جس کے بعد کےایس،100انڈیکس 466 پوائنٹس سے بڑھ کر68222 پوائنٹس کی تاریخ سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق نجکاری پروگرام میں پیشرفت اورفارن انویسٹمنٹ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار پایا۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 67 ہزار 756 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔