نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران راست پاکستان فوری پیمنٹ سپورٹ سسٹم میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام اور ڈیجیٹل پاکستان اسٹاک کیلئے معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ اور سوشل پیمنٹس کیلئے مشروط کیش ٹرانسفر میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔
The Caretaker Federal Minister for Finance, Revenue and Economic Affairs, Dr. Shamshad Akhtar met the Country Lead (Pak), Bill and Melinda Gates Foundation (BMGF), Syed Ali Mahmood, and CEO, Karandaaz, Mr Waqas ul Hasan at Finance Divsion today.(1/2) pic.twitter.com/sL0vUYW1ND
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 27, 2023
وزیرخزانہ نے پائیدار ترقی، سرمایہ کاری اور معاشی چیلنجز سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا اور فاؤنڈیشن اور کارنداز کے تعاون کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق حکام نے وفد کو بریفنگ دی کہ راست پروگرام کے ذریعے 4 ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشن جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ آئی ڈیزرجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
ملاقات کے دوران وفد نے ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر سسٹم متعارف کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش کی اور اس حوالے سے اکتوبرمیں ایم او یو پر دستخطوں کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پائیدارمعاشی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انتہائی اہم ہے۔