الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی کردیے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرنےانتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ایم پی اے کے حلف اور اسے ووٹر لسٹ میں شامل کرنے تک الیکشن نہیں ہوسکتا۔
فیصلے کے مطابق اسپیکرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کومخصوص نشستوں پرحلف لینےکا حکم دیا تھا، اسپیکر کے پی اسمبلی نے نو منتخب ممبران کےحلف کا کوئی انتظام نہیں کیا، مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کےحلف نہ ہونےسےانتخابات ملتوی کیےجاتےہیں،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان کو ووٹنگ کا حق نہ دینا حق رائے دہی سے محرومی کے مترادف ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے الیکٹورل کالج نامکمل ہے، خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ ملتوی کی جاتی ہے،تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریر کیا ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دی تھی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارے 25 ارکان سے حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمشن کا فیصلہ واضح ہے اس پر عمل کریں گے۔