پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔
پیر کے روز سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں عدالت نے ان کے خلاف درج 51 مقدمات میں ان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
حماد اظہر کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی سے استفسار کیا کہ کئی شہروں میں ان کیخلاف کیسز ہیں، کتنا ٹائم دیں ؟
جس پر انعام یوسفزئی نے بتایا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔
بعدازاں، عدالت نے حماد اظہر کو ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔