ٹیلی کام سیکٹر کے لئے انفرا اسٹرکچر شئیرنگ اور نیشنل رومنگ پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نگران وفاقی حکومت نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے نیشنل رومنگ انفرااسٹرکچر فریم ورک بھی تیار کرلیا۔
مجوزہ انفراسٹرکچر شئیرنگ اور نیشنل رومنگ پالیسی کے تحت اب صارفین کو کسی بھی جگہ متعلقہ کمپنی کے سگنل نہ ملنے کی شکایت نہیں ہوگی۔ ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کے ٹاور اور نیٹ ورک بھی استعمال کرسکیں گی۔
فریم ورک کے تحت ٹیلی کام کمپنیاں اب ایک دوسرے کے ٹاور استعمال کرسکیں گی، جہاں ایک کمپنی کے سگنل نہ ہوں وہاں سم خودبخود دوسرے نیٹ ورک پر منتقل ہوجائے گی۔ حکام نے 2 ماہ کے دوران نیشنل ہائی ویز پر نیشنل رومنگ شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پالیسی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔