سر زمین پاکستان کی مٹی میں لا تعداد شہداء اورغازیوں کا خون شامل ہے،غازیان پاکستان نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئےدفاع وطن میں اپنا تن من قربان کر دیا۔
ان شیروں اورغازیوں میں کراچی سےتعلق رکھنےوالےحوالدار نوید قاسم بھی شامل ہیں،حوالدارنوید قاسم نےاپنی سروس میں وہ کارنامہ سرانجام دیا جو نوجوانان پاکستان کےلیےدلیری کی زندہ و تابندہ مثال ہے۔
حوالدارنویدقاسم نے16 اکتوبر 2008 کوسوات کے آپریشن راہِ حق میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی ایک آنکھ کی قربانی دے دی۔اس غازی کا جذبہ آج بھی ملک کی خدمت کے لیے جوان ہے۔
اپنی آپ بیتی سناتے ہوئےحوالدارنوید قاسم کا کہنا تھا کہ "2008ء میں سوات آپریشن راہِ حق میں میں نےحصہ لیا اورہماری پوری یونٹ اس کام کے لیے گئی تاکہ دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے۔
"مینگورا سےہوتےہوئےکانجو قلعےمیں جب ہم پہنچے تو دہشت گرد بہت منظم تھے لیکن پاک فوج کے جوانوں کا ارادہ بہت مضبوط تھا،16اکتوبر 2008 کو دہشت گردوں نے ایک دھماکہ کیا اورہم پہ فائرنگ شروع کر دی لیکن پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑجواب دیتے ہوئےان کا حملہ پسپا کر دیا۔
"حملے کےدوران میں اپنےمورچے پرڈیوٹی دےرہا تھا کہ ایک گولی میرے بازو پر لگی" "آج بھی میں اپنےکندھے پرگولی کا نشان دیکھ کرفخر محسوس کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھ سےوہ کام لیا جس کےلیے میں بھرتی ہوا تھا""حملے کے دوران ایک راکٹ آیا اور دیوارسے ٹکرایا جس کا ایک سپلنٹرمیری آنکھ پرلگا جس سے میری ایک آنکھ شہید ہو گئی۔
"شہادت کا رتبہ توبہت بڑا ہےلیکن الحمدللہ مجھےاپنی اس قربانی پراس سرزمین کے لیے اپنے خون بہانے پرفخر ہے"الحمداللہ میں آج ایک مکمل انسان کی طرح اپنی زندگی جی رہا ہوں۔
"اللہ نےمجھ سے قربانی لی اورمیں اس میں سرخرو ہوا مجھے اس پر فخر ہے"، "میری خواہش ہےکہ میرے بیٹےپاکستان آرمی کا حصہ بنیں اورپاکستان کے لیے اس سےبڑی قربانی دیں۔
"میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میرے بیٹے نے ملک کے لیے قربانی دی"،"پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں جن کو رائیگاں نہیں جانا چاہیے"،"دہشت گرد جتنی بھی کوشش کر لیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے"
"مجھےاپنےشوہر کی قربانی پربہت فخرہےجس میں وہ سرخرو ہوئے""دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے"۔
"مجھےخوشی ہےکہ میرے والد پاک فوج سےتعلق رکھتے ہیں اورایک غازی ہیں"، ہماری خواہش ہے کہ ہم پاک فوج میں جاکراپنےوالد سے بڑی قربانی دیں۔