اینٹی کرپشن عدالت لاہور ارشد حسین بھٹہ نےپنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویزالہی سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کے روز فرد جرم کیلئےطلب کرلیا۔
عدالت نےتحریری حکم میں کہا ہےکہ گزشتہ سماعت پرعلالت کےباعث سابق وزیراعلی پرویزالہی کو پیش نہیں کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سےملزمان پر فردجرم عائد نہیں کی جاسکی۔
سینٹرل جیل راولپنڈی کی جانب سےپرویزالہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ پرویز الہی سترہ مارچ کو واش روم میں گرگئے ہیں جس سے پرویزالہی کی پسلی فریکچر ہوگئی ہے۔
میڈیکل افسر نے پرویزالہی کو دو ہفتوں کی ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔عدالت نے اپنے تحریری حکم میں ہدایت کی ہےکہ اب پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کے روز پیش کیا جائے تاکہ ان پر فرد جرم عائد کی جاسکے۔