شمالی مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہے،سڑکیں تالاب کامنظر پیش کر رہی ہیں۔
ضلع دکی میں بارش کےباعث کمرےکی چھت گر گئی،ملبے کے نیچے دب کر پانچ مزدورجاں بحق ہوگئے،مقامی افراد نےلاشوں کو نکال کرقریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ،لورالائی بارکھان،موسیٰ خیل،شیرانی،ژوب،قلعہ سیف اللہ،پشین،قلعہ عبداللہ،مستونگ،ہرنائی،سبی اورجھل مگسی میں تیزہواوں اورگرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی،سب سےزیادہ تینتیس ملی میٹربارش لورالائی میں ریکارڈ کی گئی۔
شیرانی کےعلاقےدہانہ سر کےمقام پرلینڈسلائنڈنگ کےباعث خیبرپختونخوا اوربلوچستان کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،سینکڑوں مسافر پھنس گئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کردیاگیا۔