پاکسان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا دن منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر نگران وزیر مملکت وصی شاہ نے طلبہ سمیت ملکی و غیرملکی سیاحوں کے ہمراہ ٹیکسلا میوزیم اور جولیاں میں آثار قدیمہ کا دورہ کیا ۔سماء کے نمائندے شہزاد علی سے خصوصی گفتگو میں و صی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
نگران وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان غیرملکی سیاحوں کیلئے پرامن ملک ہے۔ سیاحت کےفروغ سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سیاحت کے فروغ سے پاکستان قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے،سیاحت تہذیب بقاء، علم اور شعور سکھاتی ہے