کراچی ساحل پولیس کی کارروائی شوہر کو قتل کر کے فرار ہونے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق چارمارچ کونجی اپارٹمنٹ میں جہانزیب ملک نامی شخص کی گھر سےسرپرگولی لگی لاش ملی تھی،واقعے کےبعد سےمقتول کی بیوی گھر سےغائب تھی، پولیس نے تفتیش کے دوران ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مقتول کی،بیوہ شیریں کاشف اوراس کا ساتھی اسامہ گرفتارکرلیا۔
ملزم اسامہ نجی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ ہے،مقتول کی بیوی اور اسامہ کی دوستی تھی،ملزمان نےمنصوبہ بندی کےتحت ملک جہانزیب کا قتل کیا،ملزمان واردات کےبعد کراچی سے فرار ہو گئے تھے۔