امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن اور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 10 جون سے عالمی ڈویلپرز کانفرنس منعقد کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ایپل اپنی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس 10 جون سے 14 جون تک منعقد کرے گی۔
آئی فون بنانے والی کمپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی شراکت داری کے لیے بات چیت کر رہی ہے اور اس موقع پر اہم تبدیلیوں کی نقاب کشائی کر سکتی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ایونٹ جو آن لائن بھی دستیاب ہوگا، آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل کے دیگر آلات کو پاور کرنے والے سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس کو اجاگر کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افتتاحی دن ایپل پارک میں کچھ ڈویلپرز اور طلباء کو ذاتی طور پر مدعو کیا جائے گا۔
سرمایہ کار ایپل میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کے بارے میں اپ ڈیٹس کو قریب سے دیکھ رہے ہیں جس نے اب تک اپنے آلات میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے بارے میں بہت کم بات کی ہے۔