جرمنی کے شہر لیپزگ کے قریب موٹر وے پر ایک بس حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر لیپزگ کے قریب موٹروے پر ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
کمپنی نے تصدیق کی کہ بس دو ڈرائیوروں اور 53 مسافروں کے ساتھ برلن سے روانہ ہوئی تھی اور زیورخ کے راستے نیورمبرگ جا رہی تھی۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے خیالات اس حادثے سے متاثر ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
پولیس نے جرمن میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر اور بڑی تعداد میں ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔
مقامی ہسپتالوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کسی بڑی ایمرجنسی کے لیے تیار رہیں۔
لیپزگ کے قریب A9 موٹر وے پر ماضی میں بھی حادثے پیش آچکے ہیں، دسمبر 2019 میں ایک حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔