اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا گیا۔
عدالت عالیہ کے ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں مداخلت کے حوالے سے مختلف واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ مئی 2023 میں ہائیکورٹ کے ایک جج کے برادر نسبتی کو اغوا کیا گیا جبکہ ایک جج کی رہائش سے خفیہ کیمرہ برآمد ہوا۔
خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مداخلت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھی خط لکھا تھا اور درخواست کی تھی کہ چیف جسٹس ایسے عناصر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔
خط کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جسٹس ( ر ) شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات بھی ہونی چاہییں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط میں معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔