ایران نےغزہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی قرارداد کومثبت لیکن ناکافی اقدام قراردے دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنانی نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل کے 6ماہ کےجنگی جرائم اور اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کے بعد قرارداد کی منظوری مثبت لیکن ناکافی ہے۔
قراردادکی منظوری سےاہم قدم اس پرعمل درآمد ہے،غزہ اورمقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت روکنا ہوگی،غزہ کامحاصرہ ختم ہوناچاہیےاورامدادی سامان کے داخلے میں رکاوٹیں ختم ہونی چاہیں
دوسری جانب آسٹریلیا نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتےہوئےکہا ہےکہ تمام فریق قوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد پر عمل کریں، غزہ میں لوگ بھوک سےمررہے ہیں،یہ ناقابل قبول ہےکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کو امداد پہنچانے سےروکا جارہا ہے،اسرائیل غزہ میں ضرورت مندوں تک امدادی سامان پہنچنے سے نہ روکے۔