فیصل آباد میں خونی کھیل سے بڑھتے حادثات کی پیش نظر پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کردیا۔
فیصل آباد میں پولیس نےگزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں دھاتی ڈوربنانےوالی 2فیکٹریوں سے5 ہزار سے زائد چرخیاں پکڑلیں۔
پولیس کےمطابق منصورہ آبادمیں پتنگ سازی کے3کارخانوں سے 30 ہزار پتنگیں پکڑی گئی، جبکہ 48 گھنٹوں میں 153 مقدمات میں 17 مینوفیکچررز پکڑے گئے۔
سی پی اوفیصل آبادکا کہنا ہےکہ وزیراعلی سےپتنگ بازوں کیخلاف سخت قانون سازی کی درخواست کی ہے،کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری خونی کھیل میں ملوث افراد کی اطلاع 15 پردیں۔
دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم جاری ہے،ملتان ریجن میں اب تک پتنگ بازی کے خلاف 406 مقدمات درج کرکے 1 ہزار 6 سو 30 دھاتی ڈوریں قبضے میں لے کی گئیں۔