کورکمیٹی اعلامیہ اورترجمان جوبیان جاری کریں اس کوہمارابیانیہ سمجھاجائے،بہت سےلوگ باتیں کرتےہیں اس سےہمارا کوئی تعلق نہیں،بیرسٹرگوہر اورعمرایوب کی بات زیادہ مصدقہ اورذمہ دارانہ ہے،باقی لوگوں کی عزت کرتاہوں، سب قابل احترام ہیں، ہم ایک اتحاد بنانے جا رہے ہیں،5نکاتی ایجنڈا ہو گا، اور احتجاج کیلئے اتحاد کیلئےمختلف جماعتوں سےبات کررہےہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماء نیوز کے پروگرام "ریڈلائن ودطلعت" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا،اسپیس بھی نہیں دی جارہی،احتجاج کے مراحل منظم اندازمیں آگےبڑھائیں گے،پُرامن احتجاج ہوگا،ریلیاں اورپریس کلبزکےسامنےبھی احتجاج کیاجائےگا،اب تک لانگ مارچ یا دھرنے کے حوالے سےبات نہیں ہوئی، ہم پنجاب،کراچی اوربلوچستان جائیں گے، احتجاجی مہم کوملک بھرمیں لےکرجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نےملک کوفاشسٹ اسٹیٹ بنایاہواہے،پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے ،جلسےاورجلوس کی بھی اجازت نہیں،ہمیں 30مارچ کواسلام آباد میں جلسےکی اجازت نہیں دی جارہی ، کیاملک میں مارشل لاگو ہے ؟،کوئی آئین اور قانون نہیں؟ملک کوبناناریپبلک بناناافسوسناک ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا احتجاج قانون اورآئین کےمطابق ہوگا،تشددکی طرف نہیں جائیں گے ،تشددحکومت کررہی ہے، ہم تو9مئی واقعات کی مذمت بھی کرچکےہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت کاجس طرح کا رویہ ہےایسامارشل لامیں بھی نہیں ہوتا،حکومتی رویے سےبدامنی پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن کےبعد ملک مزیدعدم استحکام کا شکارہوا جبکہ ہم چاہتےہیں کہ معیشت آگے بڑھے،جس کومینڈیٹ ملا ہے،اس کو مینڈیٹ دیا جائے، مینڈیٹ کا احترام نہ کیاجائےتوکیا راستہ رہ جاتاہے؟ہم ایک اتحاد بنانے جا رہے ہیں،5نکاتی ایجنڈا ہو گا، اور احتجاج کیلئے اتحاد کیلئےمختلف جماعتوں سےبات کررہےہیں، آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اورعدلیہ کی آزادی نکات میں شامل ہے، پارلیمنٹ کی خودمختاری اورسول بالادستی بھی نکات میں شامل ہے۔
سابق سپیکر اسمبلی کا کہناتھا کہ کوئی تشدد کرنا چاہتا ہے تواس کوبتادیں ہماری تحریک تشدد سے نہیں رکےگی،ملک میں مداخلت کا کسی کو اختیار نہیں۔ اسد قیصر کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں عمرایوب کانام اپوزیشن لیڈر کیلئے پیش کیاتھا،عمرایوب کی حمایت کرتا ہوں،میں نےہی ایازصادق سے بات کی تھی،سمجھ نہیں آئی شیرافضل مروت نےکن معلوما ت پربات کی،کوئی سیاست ختم کرنا چاہتا ہے وہ فارورڈ بلاک میں جائےگا،بانی پی ٹی آئی کی محبت میں ووٹ دیا ہے،جولوگ فارورڈ بلاک میں گئے ان کی سیاست ختم ہوگی، امید ہےفارورڈ بلاک کاصرف شک وشبہ رہ جائےگا۔
اسد قیصر کا کہناتھا کہ میں نےشاہدآفریدی کابیان نہیں دیکھا،بات نہیں کرسکتا،فوج ہماری ہے،فوج سےکیسےتعلقات خراب ہو سکتے ہیں، ہم ایک مضبوط فوج چاہتےہیں،بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہاہےملک بھی میراہےفوج بھی میری ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی طور فوج کوکمزورنہیں کرناچاہتے۔