فیصل آباد میں کٹی پتنگ کی ڈورپھرنےسےنوجوان کی ہلاکت کےبعد ریجن میں بجلی کی تاروں سےلٹکی پتنگیں اور ڈوریں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
فیصل آباد میں کٹی پتنگ سےنوجوان کی ہلاکت کےبعد انتظامیہ کو بالا آخر ہوش آگیا، چیئرمین فیسکو نے ریجن میں بجلی کی تاروں سے لٹکی پتنگیں اور ڈور کو ہٹانے حکم دیا ہے۔
چیئرمین فیسکو کی جانب سےانتظامیہ کو جاری مراسلےمیں فی الفور فیلڈ اسٹاف کیمیکل ڈورکو تاروں سےہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں،پتنگ بازی سےانسانی زندگیوں اورٹرانسمیشن لائنوں کو بھی خطرہ ہے،ریجن کے آٹھوں اضلاع میں فیلڈ اسٹاف ڈیوٹی پرموجود رہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز قبل سمن آباد میں 22 سالہ آصف مشتاق ڈجکوٹ روڈ پر افطاری کا سامان لےکر جارہا تھا کہ پٹنگ کی ڈور گردن پرپھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول آصف سات بہن بھائیوں میں سب سےچھوٹا تھا اور اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی تھی۔