کینیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کولنز اوبیا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق کولنز اوبیا کا بین الاقوامی کیریئر 23 سال پر محیط تھا اور 2003 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کینیا کی رسائی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان
کولنز اوبیا نے ہفتے کو افریقی گیمز میں تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔
اوبویا نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے 23 سال بعد کھیل سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کینیا کے لیے کھیلنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
ایک لیگ اسپننگ آل راؤنڈر اوبیا نے کینیا کے لیے 104 ون ڈے کھیلے جن میں 2044 رنز بنائے اور 35 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ ون ڈے فارمیٹ میں کینیا کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
اوبیا 76 میچوں میں 1794 رنز کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل میں کینیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
2003 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کینیا کی رسائی میں اوبیا کا اہم کردار تھا، 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی نے کینیا کو سری لنکا کے خلاف مشہور جیت اور سپر سکس مرحلے تک پہنچنے میں مدد کی۔
میگا ایونٹ میں اوبیا نے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
2011 کے ورلڈ کپ میں اوبیا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 98 رنز بنائے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
اوبیا کو 2011 کے ورلڈ کپ کے بعد کینیا کا کپتان نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے کے بعد 2013 میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔