وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 10 کروڑ بانی پی ٹی آئی ریاست پر قربان کئے جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دشمن قوتیں امریکا میں پاکستان کے خلاف مہم چلاتی تھیں ، اب پی ٹی آئی نے ان لابیز کا کام شروع کردیا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے امریکی ایوان نمائندگان کے کٹہرے میں ملک کو کھڑا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کسی شخص پر قربان نہیں کی جاسکتی ، پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگوں سے اپیل ہے وہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔