وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک روڈ اینڈ ریل کنیکٹوٹی پر اگلے ہفتے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی ۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کر لی جائے گی، ریکوڈک سے ہرمہینے چھ ہزارکینٹینرز بندرگاہ تک جائیں گے۔
منصوبے کی کنسنٹریٹ پائپ لائن دنیا کی دوسری طویل پائپ لائن ہوگی، ریکوڈک سےقومی شاہراہ این فورٹی تک کی لنک روڈ مائیننگ کمپنی تعمیرکرےگی۔
وزیر اعظم نے کہا ریکوڈک سے بندرگاہ تک لاجسٹکس اورآمدورفت کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، منصوبے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت بھی کردی۔