پاکستان کا تیز ترین اتھلیٹ کون! مشیر کھیل پنجاب نے مقابلہ کروانے کا اعلان کردیا۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس سے ملاقات کی ہے۔اس موقع وہاب ریاض کا کہنا ہے تھا کہ شجر پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں۔اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔
Get Ready for Pakistan’s Fastest Athlete Hunt!
— Wahab Riaz (@WahabViki) September 8, 2023
Youth Affairs & Sports Department will be organising Pakistan’s Fastest Athlete( Male & Female) Contest in all districts of Punjab. Hoping to find next our next Bird of Asia Abdul Khaliq from this drive & bring back lost glory of… pic.twitter.com/KhJIMG7E32
مشیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کی تلاش کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔مردو خواتین اتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے۔شجر تیز ترین اتھلیٹ مقابلے کے آئیکون اتھلیٹ ہونگے۔ پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔امید ہے شجر ایشین گیمز میں اعلی کارکردگی دکھائیں گے۔