انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے لئے 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ اعلان کر دیا گیا۔
منگل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) نے بالآخر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
Watch as we unveil the players who will carry our hopes to the ICC World Cup 2023. The stage is set! 🏆🏏@DarazBangladesh #BCB | #Cricket | #CWC23 pic.twitter.com/JMhehA5nl2
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023
سکواڈ کے اعلان سے قبل بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شکیب الحسن نے کپتانی سے دستبردار ہونے اور ان فٹ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ۔
شکیب، تمیم اقبال کے بارے میں بات کر رہے تھے جنہوں نے بی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس مسائل کی وجہ سے 5 سے زیادہ میچ نہیں کھیل سکیں گے، آخر میں بی سی بی کی جانب سے تمیم اقبال کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
میگا ایونٹ میں بنگلہ دیشی سکواڈ کی قیادت شکیب الحسن کریں گے اور لٹن داس ان کے نائب ہوں گے۔
سکواڈ میں مشفیق الرحیم اور محمود اللہ ریاض جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کا مقصد بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمود اللہ کو ایشیا کپ 2023 کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور حال ہی میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے واپس بلایا گیا جس کے بعد انہیں ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا۔
بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس (نائب کپتان)، نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، مشفیق الرحیم، مہدی حسن، مہدی ریاض، تنظیم احمد ثاقب، نسوم احمد، شرف اسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
Introducing the men in Green and Red for the World Cup. 🇧🇩🏏#BCB | #Cricket | #CWC23 pic.twitter.com/dVy9s4FijA
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023
بنگال ٹائیگرز 29 ستمبر کو سری لنکا اور 2 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف گوہاٹی میں دو وارم اپ میچز کھیلیں گےجبکہ میگا ایونٹ میں ان کا پہلا مقابلہ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔