راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پارک ویوسٹی کو این اوسی جاری کردیا۔
پارک ویوسٹی میں روڈا کی منظوری کی میگااناؤنسمنٹ کی تقریب ہوئی جس دوران سی ای او شعیب صدیقی نے کہا کہ " روڈا"نے پارک ویو سٹی کیلئے11 ہزارکنال کی رہائشی سکیم منظورکر لی ہے ، پارک ویو سٹی31ہزارکنال کے ساتھ لاہورکا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہوگا،رہائشیوں کو بجلی،گیس،پانی اوردیگر جدید سہولیات حاصل ہیں، پارک ویو سٹی میں اسلام آباد کی طرح جدید ترین ڈانسنگ فاؤنٹین بنایا جائیگا، سفاری پارک، بوٹینیکل گارڈن، کمرشل ڈاؤن ٹاؤن، ٹیچنگ اسپتال اوردرسگاہیں بنیں گے، موٹروے اوررنگ روڈ کے سنگم پرپارک ویو سٹی جدت کا حامل رہائشی منصوبہ ہوگا، انتظامیہ بہترین سہولتوں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، مستقبل میں پارک ویو سٹی فیزٹو کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔