روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو دہشتگرد حملے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری اور ملک میں سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو دہشتگرد حملے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتے،تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے ،واقعے کے بعد حملہ آوروں نے یوکرین کی طرف فرارہونے کی کوشش کی،جس نے بھی اس حملے کا حکم دیا اسے سزا دی جائے گی،دلخراش واقعے میں مرنیوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال میں گزشتہ شب ہونے والے دہشتگرد حملے میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 200 زخمی ہیں ۔ روسی حکام کا کہناہے کے حملے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے ۔