آئی ایم ایف نے حکومت کو پٹرولیم پر جی ایس ٹی لگانے یا لیوی کی موجودہ شرح مزید بڑھانے کی تجویز دیدی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت سے پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ، نئے مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے لیٹر لیوی عائد ہے اور سالانہ 950 ارب کے حصول کا تخمینہ ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی مارچ 2022 سے زیرو سطح پر برقرار ہے۔ بجٹ میں جی ایس ٹی 18 فیصد لگانے کی تجویز دی گئی تھی ، عالمی مالیاتی ادارے نے جی ایس ٹی کا اسٹینڈر ریٹ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔