پاکستان وہ واحد مملکت ہےجو کلمہ طیبہ کی بنیاد پربنی،23 مارچ ہمیں اس عظیم دن کی یاددلاتا ہےجب ہمارے پیارے وطنِ عزیز کےتصورکو حتمی شکل دی گئی۔
اس سفرکا آغاز سرسید احمد خان کے وژن اوردور اندیشی سے ہوا،سرسید احمد خان نےقوم کا مستقبل تاریک دیکھتے ہوئے بیداری قوم کا بیڑہ اٹھایا،علامہ اقبال نے تقدیر کو تدبیر سےحل کرنےکی تجویز پیش کی،مسلمانوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی شروع کی
ہندوستان کےمسلمانوں کو جلدہی اس بات کا ادراک ہوا کہ مسلمانوں کی اپنی الگ نمائندگی کے بغیر الگ وطن کا حصول ناممکن ہے،اللّٰہ تعالیٰ نے ایسا رہبربھیجا جس نےمسلمانوں میں جدوجہد آزادی کی نئی روح پھونکی
اقوام کی زندگی میں بعض لمحات بڑے فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں، ایسا ہی لمحہ مسلمانان برصغیرکی تاریخ میں 23مارچ 1940 کو آیا،قائد اعظم نےدوقومی نظریے کو اٹل حقیقت منواکرمسلمانوں کے سیاسی و سماجی حقوق کےلیےکلمہ حق کو نصب العین بنا لیا،آزادی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیےقائداعظم نے جوانوں کو متحرک کیا
نوجوان مسلم خواتین بھی تحریک آزادی کا ہراول دستہ بن چکی تھی دیگر اقلیتیں بھی ان انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے لگی تھیں،اب دشمنان پاکستان مخالفت اور مظالم پراتر آئے تھے۔
قراردادپاکستان نشان منزل کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اورصرف سات برس میں سفر آزادی مکمل ہوا،مسلمانوں کو مدبرلیڈران کی قیادت نصیب ہوئی،جس میں قائد اعظم کی سربراہی میں مسلمانوں کوپاکستان جیسی مملکت نصیب ہوئی، ہندوستان سےہجرت کرنےوالےپاکستانیوں نےاس وقت کا احوال بتایا۔
پنجاب کےرہائشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے جہاں ہم جس علاقے میں رہتے تھےوہاں کوئی مسجد نہ تھی""قائد اعظم کو اندازہ ہوچکا تھا کہ بنیےکی قوم کھوٹی ہے، ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے"،
خیبرپختونخوا رہائشی کاکہنا ہےکہ"ایک بارمیں اچار لینےگیا جہاں ہندو اچار بنا رہے تھے،میرا پاؤں اچار کے ڈبے پرلگا تو انہوں نے یہ کہہ کر سارا اچار پھینک دیا کہ یہ پلید ہو گیا ہے"،"1906 میں مسلم لیگ وجود میں آئی جس کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ تھا"،
گلگت بلتستان کےرہائشی نےکہاکہ "قائدا اعظم بہت اچھےانسان تھےانہوں نے مسلمانوں کی بہتری کےلیےبہت کوششیں کی، قائدا اعظم کی برکت کی وجہ سے پاکستان آزاد ہوا"۔
پاکستان بےشمارقربانیوں سےتخلیق ہوا اوراب ہمارا فرض بنتا ہےکہ اس کو ترقی کی ان بلندیوں پر لےجائیں جہاں پہ قائد اعظم کا قول سچ ثابت ہوجائے کہ؛
"دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کو نہیں مٹا سکتی