محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج بالائی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونکوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے،ژوب،موسٰی خیل، چمن،زیارت اورکوئٹہ میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، ملک کے بیشتر دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سب سےکم درجہ حرارت لیہہ میں منفی چار، کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، اسلام آبادمیں 14،لاہور 18،کراچی 20،پشاور میں 14اورکوئٹہ میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اورخشک رہے گا،شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں،آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،
ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا،شمال مغرب کی جانب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔