وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورمیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پر رہائش گاہ ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی ، صحت یابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار کو اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
محسن نقوی نے وزیراعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سےمتعلق آگاہ کیا اورکہا پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کوواضح ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذاتی طور پرسیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئےاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔



















