نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ ہوا ہے جس دوران اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خطے کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب نے حالیہ علاقائی پیش رفت پرمسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔


















