نگران وفاقی حکومت نےغیرقانونی طورپرمقیم 11 لاکھ افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہےوفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہےپہلےمرحلے میں غیرقانونی طورپر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیاغیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر،چینی،کھاد اسمگلنگ میں ملوث پائےگئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردوں کو فنڈنگ اورسہولت کاری میں ملوث ہیں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں سےپاکستان کی سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ 2021میں امریکہ کےافغانستان سےجانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طورپرپاکستان آئےتھے