لاہورکی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلی بار ورچوئل رئیلیٹی کلاسز کا آغازکردیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میٹاورس میں کلاسز دینے والی پاکستان کی پہلی درسگاہ بن گئی،اب آن لائن کلاس میں بھی حقیقی درسگاہ میں موجودگی کا احساس ہوگا۔
طلبا اوراستاد کسی بھی شہر کسی بھی ملک میں ہوں بس ورچوئل رئیلیٹی کا ہیڈسیٹ لگائیں اورکلاس میں پہنچ جائیں گے،استاد کےلیےپروجیکٹر اور بورڈ ہوں گے،میٹاورس میں طلبا سے سوال و جواب کے ساتھ انکی حرکات بھی محسوس کی جاسکیں گی
طلبا کا کہنا ہےآن لائن کلاس روم حقیقت کے اتنی قریب ہےکہ نصاب سمجھنا آسان ہوگیا ہے، طلبا گھر میں کلاسز لیتے تھےتو کبھی گھر والوں کا شور ہے،دیکھنے کو کمرے میں بیڈ روم وغیرہ ہے،سمجھنا مشکل تھا۔
سربراہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز ابراہیم غزنوی کا کہنا ہےاس اقدام سے جہاں توانائی کی بچت ہوگی وہاں طلبا کی تعلیمی قابلیت کو نکھارا جاسکے گا۔
سربراہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر ابراہیم غزنوی کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد آن لائن کلاسز شروع ہوئیں تو انکو بہتر کرنا ضروری تھا کیونکہ آن لائن کلاسز میں طلبا کو سمجھ نہیں آرہی تھی، کلاس حقیقت کے قریب نہیں تھی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پائلٹ پراجیکٹ میں ڈنمارک کی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ بھی کرچکی ہے۔
آئی ٹی انڈسٹری کاخیال ہےکہ قانون ساز جدید ٹیکنالوجی کے لیے قوانین بنائیں اورتعلیم کے فروغ کے لئے اسکو استعمال کریں تو پاکستان دنیا بھر میں اپنی لوہا منوا سکتا ہے۔