وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کےلئےسی ٹی ڈی کاکردار ناقابل فراموش ہے،معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن واستحکام ناگزیرہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران سی ٹی ڈی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی وسیم احمد خان نےبریفننگ دی ، وزیراعلیٰ مریم نوازنےسی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ٹی ڈی ہیڈکوارٹرکادورہ بھی کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے خواتین افسران سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔مریم نواز نے دورہ کے دوران جم کا افتتاح کیا جبکہ ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا ۔
مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،دہشت گردوں کی سرکوبی کےلئےسی ٹی ڈی کاکردار ناقابل فراموش ہے،معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن واستحکام ناگزیرہے،عوام کی جان ومال کی حفاظت سےبڑی قومی خدمت نہیں ہوسکتی،اسلام کےنام پرانتہاپسندی اور قتل و غارت قابل مذمت ہے۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان گمنام ہیروہیں،سلیوٹ پیش کرتی ہوں،سی ٹی ڈی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتاہے،سی ٹی ڈی کے افسر اورجوان قابل تحسین قومی خدمت انجام دے رہے ہیں،سی ٹی ڈی کے افسر اورجوان صلہ وستائش کی پرواکیے بغیرسرگرم عمل ہیں،امن وامان کے لئے کوشاں ادارے کے لئے تمام تروسائل مہیا کیےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا مشن پائیدارامن و امان کےبغیرممکن نہیں۔