گوجرانوالہ میں بھی غیرمعیاری انجکشن لگنے سے بینائی کھونے کا کیس سامنے آگیا، 50 سالہ پروین بی بی نے ایک ہفتہ قبل انجکشن لگوایا جس کے بعد وہ ایک آنکھ سے مکمل نابینا ہوگئیں جبکہ دوسری آنکھ سے بھی صرف 20 فیصد تک ہی دیکھ پارہی ہیں۔
پنجاب کے ایک اور شہر میں غیرمعیاری انجکشن لگنے سے آنکھ ضائع ہونے کا کیس سامنے آگیا، گوجرانوالہ کی خاتون نے ایک ہفتہ قبل انجکشن لگوایا، ایک آنکھ مکمل ضائع ہوگئی، دوسری کی بینائی بھی جزوی متاثر ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ میں غیرمعیاری انجکشن سے خاتون مریضہ کی بینائی چلی گئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نجی کلینک سے 6 ہزار روپے دیکر انجکشن لگوایا، انجکشن کے بعد دونوں آنکھیں خراب ہوگئیں، ایک آنکھ مکمل طور پر خراب جبکہ دوسری آنکھ سے 20 فیصد تک نظر آرہا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کریں تاکہ کسی اور کی بینائی نہ جائے۔
واضح رہے کہ لاہور اور جھنگ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر معیاری انجکشن لگنے کے باعث ایک درجن سے زائد افراد کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں، جن میں پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری منظور کے بھائی بھی شامل ہیں۔