وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہا تعزیت کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چکلالہ میں لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔ اس کے بعد شہبازشریف کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاک فوج کےبہادرجوانوں نےملک کی بقاکی خاطرجانوں کانذرانہ پیش کیا، مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہداکے اہلِخانہ پوری قوم کیلئےقابل فخرہیں، پوری قوم دہشتگردی کےناسورکےخاتمےتک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِدفاع خواجہ آصف اوروزیرِاطلاعات ونشریات عطاتارڑ بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔