اسکاٹ لینڈ میں اسکولوں کے عملے نے تنخواہیں بڑھانے کیلئے 3 روزہ ہڑتال شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں ہڑتال کے باعث ہزاروں طلبہ اسکول نہیں جاسکیں گے، ورکرز کی 24 یونینز نے مشترکہ طور پر ہڑتال کا اعلان کیا اور طالب علموں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔
رپورٹ کے مطابق ہڑتال میں اساتذہ شامل نہیں تاہم اسکولوں میں کام کرنے والا دیگر عملہ کام پر نہیں آئے گا، جس سے تدریس کے علاوہ دیگر امور ٹھپ ہوکر رہ جائیں گے۔