تحریک انصاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ افواج اور شہدا پر حملے نوازشریف،اُنکی بیٹی اور اُنکے درباریوں کی روایت رہی ہے، شہدا ہمارے ہیروز، سیاسی وگروہی تقسیم کےبغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔
وفاقی وزراء کی جانب سے تحریک انصاف پر شہداء کے خلاف مہم چلانے کے الزام پر پی ٹی آئی نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ آصف اورعطا تارڑکاشہداکوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے،شہدا ہمارے ہیروز، سیاسی وگروہی تقسیم کےبغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں،خواجہ آصف اور عطا تارڑ وہ لوگ ہیں جنہیں عوام نے مسترد کیا، افواج اور شہدا پر حملے نوازشریف،اُنکی بیٹی اور اُنکے درباریوں کی روایت رہی ہے، مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر اُنہیں ایوان میں پہنچایا گیا ہے، وفاقی کابینہ کے اندر سے شہداء کی حرمت پر حملے ریاست کیلئے بڑا امتحان ہیں،وزیراعظم اپنے وزیروں کو منع کریں کہ وہ شہداء کو اپنی سیاسی ایندھن بنانے سے گریز کریں۔