23مارچ کو منایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام محب وطن پاکستانیوں کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
23مارچ 1940 کو قرارداد لاہور پیش کی گئی جسے بعد ازاں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا,قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔
وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سےدنیا کےنقشے پرابھرا،اس مطالبے کی بدولت جداگانہ وطن کے لیے ایسی تحریک کا آغاز ہوا جو سات برس کے بعد الگ وطن کے مطالبے کےحصول میں کامیاب ہو گئی۔
ملک کے معماروں نے وطن کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر حاصل ہوئی۔
طلباء کا کہنا ہے کہ اسی دن ہمیں اپنی منزل کا نشان ملا اور وہ سمت ملی جس کو پار کر کے ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچے، لاہور کا مینار پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا عظیم نشان ہے۔
ایک طالب علم نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم سب ایک قوم ہیں، آج 2024 میں ہمیں اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان کا ہمارے لیے بننا کتنا اہم ہے، یہ ملک ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے ہمیں اس ملک کا خیال رکھنا ہوگا۔