پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے ایلیمینیٹرٹومیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سےشکست دیدی، جس کے بعد پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کا سفر ختم ہوگیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پشاورزلمی نے پہلے کھیل کر5وکٹوں پر185رنزبنائے،صائم ایوب نے44گیندوں پر73رنز کی اننگزکھیلی،محمد حارث40،بابراعظم25، ٹام کیڈ مور18رنزبناکرآؤٹ ہوئے،عامرجمال 17اورحسین طلعت8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جبکہ نسیم شاہ نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عماد وسیم اورحیدرعلی نے98رنز کی میچ وننگ شراکت بنائی ،عماد وسیم نے59اورحیدرعلی نے52رنز اسکورکئے،مارٹن گپٹل34، اعظم خان22رنزبناسکے،شاداب خان صفر،ایلکس ہیلز ایک اورسلمان آغا5رنزپرآؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب نے2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ مختلف لگ رہی ہے کوشش کریں گے جلد آؤٹ کریں،ہمت بہت ہے،روزے رکھ کر زیادہ طاقت آتی ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کیسا کھیلنا ہے،آج ڈو آرڈائی میچ ہے،کھلاڑیوں کو کہا ہے سوفیصد کارکردگی دیں اورمیچ انجوائے کریں۔
پشاورزلمی کی ٹیم میں3تبدیلیاں کی گئیں، جس کے تحت عارف یعقوب، خرم شہزاد اورحسیب طلعت کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کا اسکواڈ :۔
پشاور زلمی کےا سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزاد شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ:۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے شامل ہیں۔
اس کے ساتھ پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کا سفر ختم ہوگیا۔اب فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانزکے درمیان18مارچ کو ہوگا۔