استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں، مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کریں گےحالیہ انتخابات کی روشنی میں مربوط لائحہ عمل طے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، سی ای سی میں ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور کیلئے اصولی فیصلے سمیت ضمنی الیکشن پر بھی مشاورت مکمل کرلی گئی۔
اجلاس میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال اور موجودہ ملکی و سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی۔
اس دوران شمالی وزیر ستان میں دہشتگردی کےحالیہ واقعہ کی مذمت کی گئی اور پاک فوج کے شہداء کو خرا ج عقیدت پیش کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کی روشنی میں مربوط لائحہ عمل طے کریں گے۔ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں۔ مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا روشن مستقبل منتظر ہے ۔ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں جلد تنظیم سازی ہوگی۔
اجلاس میں اراکین نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو وفاقی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سی ای سی اراکین کا پیٹرن انچیف جہانگیر خان خان ترین کو خراج تحسین اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔