لاہو رمیں کسٹمز انٹیلی جنس کے5انسپکٹرز کو سپرٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس لاہور میںترقی پانے والے پانچ سپرنٹنڈنٹس کی رینک پہننے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ترقی پانے والے افسران میں عثمان آزاد، آصف جاکھڑ، مبین اختر، حمید بھٹی، اشفاق ہمدانی شامل ہیں۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس مسٹر حارث انصاری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری رضوان بشیر نے نئے ترقی پانے والے افسران کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر فائز کیا جہاں پر ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ کا تمام عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔
ڈائریکٹر مسٹر حارث انصاری نے ایڈیشنل ڈائریکٹرز چوہدری رضوان بشیر اور سمیر تارڑ کے ساتھ ان افسران کو ان کی کامیاب ترقی پر مبارکباد پیش کی اور اس پرمسرت موقع پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترقی پانے والے ان افسران نے ان افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور ان کے خصوصی لمحات کا حصہ بنے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محکمے اور خدمات کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ تقریب کا اختتام تمام افسران اور عملے کی گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔