پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی۔ 50 بوگیوں والی مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد سامان لے کر کوٹری پہنچی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل تھی۔ مال گاڑی پر انتہائی طاقتور انجن جی ای یو چالیس لگایا گیا ۔ ٹرین کراچی سے تین ہزار ٹن سے زائد مال لے کر کوٹری پہنچی۔
مال گاڑی 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلی جبکہ اوسط رفتار 38 کلومیٹر رہی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مال گاڑی سے ماحولیاتی آلودگی اور سڑکوں پر لوڈ میں کمی ہوگی۔